معروف کاروباری شخصیت ملک ریاض حسین کے بیان پر پاکستان تحریک انصاف کا ردعمل
پاکستان ٹوڈے : پاکستان بدترین شخصی آمریت کے شکنجے میں جکڑا ہوا ہے جس کا پورا وجود صریح لاقانونیت اور دستور شکنی پر استوار ہے۔
رجیم چینج آپریشن کے بعد ملک کو آئین و قانون سے محروم کرکے فردِ واحد کی مرضی کی تابعداری پر لگا دیا گیا، فردِ واحد کے اقتدار کو آکسیجن دینے والے اس نظام میں قانون نہیں دھونس، جبر اور ڈنڈے کے زور پر تابعداری پر مجبور کیا جانا ایک روایت بن چکی ہے۔
سیاستدان ہی نہیں ججز، صحافی، وکلاء، تاجر اور کاروباری شخصیات سمیت معاشرے کے ہر طبقے کو تنگ کرنے کا مکروہ اور بزدلانہ سلسلہ جاری ہے، دھونس اور بدمعاشی کے اسی سلسلے کے تحت بانی چیئرمین عمران خان کے خلاف القادر ٹرسٹ سمیت لگ بھگ 203 جھوٹے، جعلی اور من گھڑت مقدمات قائم کئے گئے۔
دھونس اور جبر کے اسی بدنما سلسلے کے خلاف اسلام آباد ہائیکورٹ کے 6 ججز نے سپریم جیوڈیشل کونسل کو خط لکھ کر معاملہ اجاگر کیا، ظلم اور زیادتی پر دنیا کا کوئی نظام اول تو کھڑا نہیں ہو سکتا اور اگر کھڑا کر بھی دیا جائے تو زیادہ دیر برقرار نہیں رہ سکتا۔
فردِ واحد کی آمریت میں واضح شگاف اس کے انجام کی نوید ہیں، وہ وقت قریب ہے جب تحریک انصاف کی جدجہد کے نتیجے میں ظلم کی جگہ قانون لے گا اور فردِ واحد کے آمرانہ اقتدار کی جگہ آئین و جمہوریت لیں گے، ان شاءاللہ۔
پی ٹی آئی کااحتجاج روکنےکیلئےتاجروں کاعدالت سےرجوع
نومبر 21, 2024
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔