معیارِ تعلیم کی بہتری کیلئے نجی سکولوں کا سروے کروانے کا فیصلہ

0
2

سکولوں کے طلبا اور اساتذہ کیلئے اہم خبر،معیارِ تعلیم کی بہتری کیلئے لاہور کے نجی سکولوں کا سروے کروانے کا فیصلہ ،سی ای او ایجوکیشن لاہور نے پرائیویٹ سکولوں کے سروے کیلئے کمیٹیاں تشکیل دیدیں۔
سی ای او ایجوکیشن لاہور نذیر حسین چھینہ نےڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفسیر ایلیمینٹری مردانہ و زنانہ لاہور کو فوکل پرسن بنا کر ڈپٹی ڈی ای اوز اور اے ای اوز کو سروے کا حکم دیدیا۔
سکول ایجوکیشن ڈپارٹمنٹ کی ہدایت پر سی ای او لاہور نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ضلع لاہور میں قائم تمام سکولوں کے سروے کا حکم دیا گیا ہے۔
سی ای او ایجوکیشن کا کہنا ہے کہ افسران خود جا کر سروے کریں گے،افسران 15 دنوں میں سروے مکمل کر کے رپورٹ جمع کروائیں گے۔تعلیمی معیار کو بہتر بنانے کیلئے تمام نجی سکولوں میں سروے کروایا جا رہا ہے۔

Leave a reply