معیشت کیلئےاچھی خبر،موبائل فونزکی درآمدمیں بڑااضافہ ریکارڈ

0
4

معیشت کیلئےاچھی خبر،ایک ماہ میں موبائل فونزکی درآمد میں40.26 فیصد کا اضافہ ریکارڈکیاگیا۔
دستاویز کےمطابق جون 2025میں 39ارب 46کروڑروپےکےموبائل فون منگوائےگئے،مئی میں 28 ارب13کروڑ20لاکھ روپےکےموبائل منگوائےگئےتھے۔
دستاویز میں کہاگیاکہ گزشتہ مالی سال 417ارب 35کروڑ10لاکھ روپے کے موبائل فون منگوائےگئے،مالی سال 2023-24میں535ارب 69کروڑ روپےکےموبائل درآمدہوئےتھے،مئی کی نسبت جون میں ٹیلی کام مصنوعات کی درآمدات 27.39 فیصد بڑھیں۔
دستاویز میں مزیدکہاگیاکہ جون2025میں 58ارب 60کروڑ70لاکھ روپےکی ٹیلی کام مصنوعات منگوائی گئیں،۔جولائی تاجون2024-25 میں 586ارب48کروڑروپےکی مصنوعات امپورٹ ہوئیں،اس عرصےمیں 169ارب 12کروڑ70لاکھ روپےکادیگرسامان منگوایاگیا،رواں سال جون میں 19ارب 15کروڑ روپےکی موبائل فون کاسازوسامان درآمدکیاگیا۔

Leave a reply