مفکرِپاکستان علامہ اقبال کی آج 148ویں سالگرہ

0
12

شاعرِ مشرق ڈاکٹرعلامہ محمد اقبال کا آج 148 واں یوم پیدائش منایا جارہا ہے۔ پاکستانی قوم آج اس عظیم  مفکر، شاعر اور فلسفی کو خراجِ عقیدت پیش کر رہی ہے ۔
علامہ محمد اقبالؒ برصغیر کے وہ عظیم مفکر، شاعر اور رہنما تھے جنہوں نے نہ صرف مسلمانوں کو خوابِ غفلت سے جگایا بلکہ برصغیر کے مسلمانوں کو خودی، ایمان اور عمل کا درس دیا اوران کی آنکھوں میں ایک آزاد وطن کا خواب سجایا۔
شاعرِمشرق،مفکرِ پاکستان،حکیم الامت علامہ ڈاکٹر سرشیخ محمد اقبالؒ 9نومبر 1877ء کو سیالکوٹ میں پیدا ہوئے۔ آپ بیسویں صدی کے ایک معروف شاعر، مصنف، قانون دان، سیاستدان، مسلم صوفی اور تحریک پاکستان کی اہم ترین شخصیات میں سے ایک ہیں۔
ڈاکٹر محمد اقبال اپنی شاعری کے ذریعے فکری اور سیاسی طور پر منتشرمسلمانوں کو خوابِ غفلت سےجگایا۔ ان کی شاعری کے مجموعوں میں بانگ درا، زبور عجم، بال جبریل، ضرب کلیم، جاوید نامہ اور پیام مشرق مشہور ہیں۔
علامہ اقبال نے وکالت کےساتھ ساتھ سیاست میں بھی حصہ لیا اور بحیثیت سیاستدان ان کا سب سے نمایاں کارنامہ نظریۂ پاکستان کی تشکیل ہے، جو انہوں نے 1930ء میں الہ آباد میں مسلم لیگ کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے پیش کیا تھا۔
یہی نظریہ بعد میں پاکستان کے قیام کی بنیاد بنا۔ اسی وجہ سے علامہ اقبال کو پاکستان کا نظریاتی خالق سمجھا جاتا ہے ۔ مسلمانوں کیلئے علیحدہ سرزمین کا نظریہ پیش کرنےوالےعلامہ محمد اقبال اس خواب کو اپنی آنکھوں سےحقیقت بنتےنہ دیکھ سکےاور وہ قیام پاکستان سے9 برس قبل 21 اپریل 1938 کو لاہورمیں اپنےخالق حقیقی سےجاملےلیکن شاعر مشرق علامہ اقبال کے اشعار اور افکار نوجوان نسل کیلئےمشعلِ راہ ہیں۔

Leave a reply