مقدس مقامات مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ کے ہمیشہ محافظ رہیں گے،وزیراعظم

وزیراعظم شہبازشریف نےکہاہےکہ مقدس مقامات مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ کے ہمیشہ محافظ رہیں گے۔
وزیراعظم شہبازشریف نے سعودی کاروباری وفد کے اعزاز میں ظہرانے کی تقریب سےگفتگو کرتے ہوئےکہاکہ ہر مسلمان مقدس مقامات کے تحفظ کے لیے جان قربان کرنے کو تیار ہے۔ پاکستان مقدس مقامات مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ کا ہمیشہ محافظ رہے گا۔ پاک سعودی دفاعی معاہدہ بھائی چارے پر مبنی تعلقات کی باقاعدہ شکل ہے۔
اُنہوں نےمزیدکہاکہ مقدس مقامات مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ کے ہمیشہ محافظ رہیں گے۔ پاکستان اور سعودی عرب مشترکہ کاروباری خواب حقیقت بنانے کے لیے تعاون کریں، تجارت، سرمایہ کاری، تحقیق اور ترقی کے شعبوں میں مشترکہ اقدامات سے آگے بڑھیں گے۔
تقریب سےشہزادہ منصور بن محمد آل سعود کاگفتگوکرتےہوئےکہناتھاکہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان مشترکہ بزنس کونسل کے اجلاس کے سلسلے میں سعودی کاروباری وفد پاکستان آیا ہے۔ سعودی سرمایہ کاروں کو ملک میں سرمایہ کاری کے لیے ہر ممکن سہولت فراہم کی جائے گی۔