مقدمات تفصیلات کاکیس:عدالت نےبشریٰ بی بی کوایک ماہ کی حفاظتی ضمانت دیدی

0
17

مقدمات کی تفصیلات اورحفاظتی ضمانت کےکیس میں عدالت نےبانی تحریک انصاف عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کوایک ماہ کی حفاظتی ضمانت دےدی۔
پشاور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اشتیاق ابراہیم نےبشریٰ بی بی کی مقدمات تفصیلات اورحفاظتی ضمانت کی درخواست پرسماعت کی۔درخواست گزارکےوکیل اوروفاقی حکومت کی جانب سےڈپٹی اٹارنی جنرل عدالت میں پیش ہوئے۔
وکیل درخواست گزارنےکہاکہ درخواست گزارکی آج اسلام آبادمیں توشہ خانہ ٹومیں پیشی ہے،درخواست گزاراسلام آبادمیں ہیں ۔
چیف جسٹس اشتیاق ابراہیم نےاستفسارکیاکہ استثنیٰ کی درخواست دائرکی ہے؟
وکیل درخواست گزار نےکہاکہ جی ہم نےدرخواست دائرکی ہے۔
ڈپٹی اٹارنی جنرل نےکہاکہ وفاقی حکومت نےرپورٹ جمع کرائی ہے۔
عدالت نےبشریٰ بی بی کوایک ماہ کی حفاظتی ضمانت دےدی۔
چیف جسٹس اشتیاق ابراہیم نےکہاکہ درخواست گزارمقدمات کی تفصیلات کےلئےمتعلقہ ہائیکورٹ سےرجوع کریں۔

Leave a reply