ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ:عدالت میں چیلنج

0
85

سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافےکانوٹیفکیشن عدالت میں چیلنج کردیاگیا۔

وفاقی حکومت کے ملازمین کی تنخواہوں میں بیس سے پچیس فیصد اضافے کے خلاف عدالت میں درخواست دائرکردی گئی۔
عدالت نے فریقین کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا ۔جسٹس عابد عزیز شیخ نے گزشتہ سماعت کا تحریری حکم جاری کردیا ۔
تحریری حکم کےمطابق سرکاری وکیل کو درخواست کی کاپی فراہم کردی گی۔سرکاری وکیل آئندہ سماعت پر ہدایات لیکر پیش ہو ۔
ملازم مزمل رفیق نے وفاقی سول ملازمین اور آرمڈ فورسز ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کانوٹیفکیشن چیلنج کیا ۔
درخواست میں موقف اختیارکیاگیاکہ وفاقی حکومت نے سول اور آرمڈ ملازمین ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کیا ۔وفاقی حکومت نے دیگر کارپوریشن اور سیمی اٹانمس بارڈیش کے ملازمین کو نظر انداز کیا ۔
استدعاکی گئی کہ عدالت وفاقی حکومت کے تنخواہوں کے اضافے کے نوٹیفکیشن کو کالعدم قرار دے۔

Leave a reply