ملازمین کی موجیں:عیدالفظرپرلمبی چھٹیاں

0
16

ملازمین کی موجیں،عیدالفظرپرلمبی چھٹیاں ،رواں سال 29روزوں کے بعد  اتوار30مارچ کی شام عیدالفظر کا چاند نظر آنے کا امکان ہے۔
رویت ہلال ریسرچ کمیٹی نے کہا ہے کہ رواں سال 29روزں کے بعد عیدالفظر31مارچ کومنائی جائے گی۔
رویت ہلال ریسرچ کونسل کے سیکرٹری جنرل خالداعجازمفتی کےمطابق اتوار 30مارچ کی شام پاکستان کے جس علاقے میں بھی مطلع صاف ہواوہاں چاند کی رویت باآسانی ہوجائے گی تاہم اس کا حتمی فیصلہ رویت ہلال کمیٹی کی جانب سے ہی کیاجائے گا۔
خالداعجازمفتی کےمطابق نیاچاند29مارچ کو دوپہر3بج کر58منٹ پرپیدا ہوگا۔29رمضان المبارک 30مارچ کی شام غروب آفتاب کے وقت چاندکی عمرجورویت ہلال کیلئے18گھنٹوں سےزائدہونی چاہیےوہ تمام علاقوں میں 26گھنٹوں سے بھی زائدہوچکی ہوگی۔چاندکےنظرآنےکیلئےاس کی کم ازکم عمر18گھنٹےہوناضروری ہے جو کہ اس تاریخ کوپورےپاکستان میں پوری ہورہی ہے۔
پاکستان میں 2025میں عیدالفطرکی چھٹیوں کادورانیہ طویل ہوسکتاہےچونکہ عیدکےایام ہفتہ اور اتوار کےساتھ منسلک ہوں گے اس لئےعوام کوپانچ دن کی تعطیلات ملنے کاامکان ہے۔اگرحکومت 2اضافی تعطیلات کااعلان کرتی ہے تومجموعی طورپر29مارچ سے6اپریل تک 9دن کی طویل چھٹیاں ہوسکتی ہیں جس سے عوام کو عیدکی خوشیوں کوبھرپور طریقےسے منانے کاموقع ملے گا۔

Leave a reply