ملتان ٹیسٹ:پاکستان کیخلاف انگلینڈکی بیٹنگ جاری،186رنزبنالئے

0
35

ملتان ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگزکےتیسرےروزپاکستان کےخلاف انگلینڈکی بیٹنگ جاری ،مہمان ٹیم نے دووکٹوں کےنقصان پر186رنزبنالئے۔
ملتان میں کھیلےجارہےپہلےٹیسٹ میچ کی پہلی اننگزمیں پاکستان کے556 رنز کے جواب میں انگلینڈ نے2وکٹوں کےنقصان پر186رنزبنالئے۔
تیسرےروزکےآغازپر انگلینڈ نے اپنی پہلی نامکمل اننگز 96 رنز ایک کھلاڑی آؤٹ پر شروع کی تو زیک کرالی 64 اور جو روٹ 32 رنز پر بیٹنگ کر رہے تھے۔لیکن 113 کے مجموعے پر زیک کرالی شاہین آفریدی کی بال پرعامرجمال کوکیچ پکڑاکرپویلین لوٹ گئے۔ انہوں نے 13 چوکوں کی مدد سے 78 رنز اسکور کیے۔
ٹاس:
میچ کےآغازپرپاکستان کےکپتان شان مسعودنےٹاس جیت کرپہلے بیٹنگ کرنےکافیصلہ کیا تھا۔
پہلا دن:
پاکستان کی جانب سےعبد اللہ شفیق اور صائم ایوب نے اننگز کا آغاز کیا ،سکور بورڈ پر 8رنز بنےتوصائم ایوب 4سکوربناکرپویلین واپس لوٹ گئے۔ صائم ایوب کےآؤٹ ہونےکےبعد عبد اللہ شفیق اور کپتان شان مسعود نے ذمہ داری کامظاہرہ کیا،کپتان شان مسعود نےعمدہ کھیل پیش کرتےہوئے 2چھکوں اور10چوکوں کی مدد سےسنچری مکمل کی جبکہ عبد اللہ شفیق نے بھی چھکے کے ساتھ اپنی سنچری مکمل کی۔
عبداللہ شفیق اورکپتان شان مسعود نےدوسری وکٹ کی شراکت میں 253 رنز بنائے۔ یہاں عبداللہ شفیق 102 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے، انہوں نے ٹیسٹ میں اپنی پانچویں سنچری بنائی۔
عبداللہ شفیق کےآؤٹ ہونےکےبعدکپتان شان مسعود بھی 151 اسکور بنا کر آؤٹ ہوگئے، انہوں نے 4 سال بعد کیریئر کی 11 ویں سنچری اسکور کی۔
پاکستان کو چوتھا نقصان بابراعظم کی صورت میں اٹھانا پڑا جو 30 رنز بناکر ایل بی ڈبلیو ہوگئے۔ پہلے دن کے اختتام پر سعود شکیل 35 اور نسیم شاہ بغیر کوئی رن بنائے کریز پر موجود تھے۔
پہلےدن کےکھیل کےاختتام پرپاکستان نے4وکٹوں کےنقصان پر328 رنز بنائے۔
دوسرادن:
دوسرےروزکےآغازپرپاکستان نے4وکٹوں کےنقصان پر 328 رنز بنائے ہوئےتھے،تاہم دوسرےروزپاکستان کی پہلی وکٹ نسیم شاہ کی گری تھی جو 33 رنز بناکر پویلین لوٹے بعدازاں محمد رضوان صفر، عامر جمال 7 ،شاہین شاہ آفریدی 26 ،ابرار حمد 3 اور مڈل آرڈر بیٹر سعود شکیل 82 رنز بناکرآؤٹ ہوگئے۔
انگلینڈکی جانب سے جیک لیچ نے 3 گس اٹکنسن، برائیڈن کارس نے 2، 2 جبکہ شعیب بشیر اور جو روٹ نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
انگلینڈکی ٹیم نےاپنی پہلی اننگزمیں دوسرےروزکےاختتام پرایک وکٹ کےنقصان پر96رنزبنالئےتھے۔
پاکستان پلیئنگ الیون:
صائم ایوب، عبداللہ شفیق، کپتان شان مسعود، بابر اعظم، نائب کپتان سعود شکیل، وکٹ کیپر محمد رضوان، سلمان علی آغا، عامر جمال، شاہین شاہ آفریدی، نسیم شاہ اور ابرار احمد شامل ہیں۔
انگلینڈ پلیئنگ الیون:
زیک کرالے، بین ڈکٹ، کپتان اولی پوپ، جو روٹ، ہیری بروک، وکٹ کیپر جیمی اسمتھ، کرس ووکس، گس ایٹکنسن، بریڈن کرس (ڈیبیو)، جیک لیچ اور شعیب بشیر شامل ہیں۔
یادرہےکہ انگلش کپتان بین اسٹوکس انجری کاشکارہونےکی وجہ سےکھیل نہیں رہے۔

Leave a reply