
سیاحت کےفروغ کا سلسلہ،عید الاضحی کے موقع پر ملکہ کوہسار مری آنیوالے ملکی و غیر ملکی سیاحوں کیلئے خصوصی اقدامات کا فیصلہ،رواں سمر سیزن میں عید الاضحی کی تعطیلات کے موقع پر لاکھوں سیاحوں کی آمد کے پیش ِنظر خوبصورت اور قدرتی حسن سے مالا مال مشہور سیاحتی مقام مری میں سیاحوں کو بنیادی سہولیات کی فراہمی سمیت دیگر اہم اقدامات کیے جا رہے ہیں۔
عید الاضحی کے موقع پر ملکہ کوہسار مری آنیوالے سیاحوں کو رہائش کی بہتر سہولیات کی فراہمی کیلئے خصوصی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ اس حوالے سے مری شہر اور مضافات میں واقع تمام ہوٹلزاورموٹلز کو اپنی ریٹ لسٹ ڈی ٹی ایس سے منظور کروانے کی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔
اس ضمن میں گزشتہ دنوں سیکرٹری سیاحت کی ہدایات پر ڈپٹی کنٹرولرنے مری فیلڈ کا دورہ کیا ۔ تمام ہوٹلز اور موٹلز کیلئےاپنی ویب سائٹ پر ڈیپاٹمنٹ آف ٹورسٹ سروسز پنجاب سے منظورشدہ ریٹ لسٹ جاری کرنا لازمی ہے اور اس پر عملدرآمد نہ کرنیوالے ہوٹلز اور موٹلز کو فوری طور پر سیل کردیا جائے گا۔
بلاشبہ ان اقدامات سے رواں سمر سیزن اور خاص طور پر عید الاضحی کی تعطیلات کے موقع پر ملکہ کوہسار مری آنیوالے سیاحوں کو ناصرف رہائش کی بہتر سہولیات میسر آئیں گی، بلکہ مری کی سیر تفریح کیلئے آنیوالے سیاح اپنی استعداد کے مطابق ہوٹلز اور موٹلز کی ویب سائٹس پر روم کا کرایہ اورریٹ لسٹ چیک کر کے بکنگ کروا سکیں گے۔
اس سلسلے میں مری میں ٹورسٹ سکواڈ کی تعیناتی کا عمل بھی شروع ہو چکا ، ٹورسٹ سکواڈ کی تعیناتی سے سیاحوں کی مشکلات میں کمی واقع ہوگی اور ملکہ کوہسار مری کی سیاحت میں مزید اضافہ ہو گا۔
اسموگ تدارک کاکیس:عدالت نےڈائریکٹرماحولیات کوطلب کرلیا
جولائی 1, 2025یااللہ خیر!ژوب اورملحقہ علاقوں میں زلزلےکےجھٹکے
جون 30, 2025
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
سائنس/فیچر
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔