ملکی ترقی کیلئےاہم ہےسیاسی استحکام کیساتھ معاشی استحکام بھی ہو،وزیراعظم

0
18

وزیراعظم شہبازشریف نےکہاہےکہ ملکی ترقی کےلئےاہم ہےکہ سیاسی استحکام کےساتھ معاشی استحکام بھی ہو۔
وزیراعظم شہبازشریف کانیشنل ایکشن پلان کی ایپکس کمیٹی میں اظہارخیال کرتےہوئےکہناتھاکہ پاکستان کی معیشت استحکام کی جانب گامزن ہے، پاکستان کی معیشت آہستہ آہستہ استحکام کی طرف بڑھ رہی ہے،معیشت کی بہتری میں وفاق،آرمی چیف اورصوبوں کی کاوش شامل ہے،بعض معاملات پرہمیں تفصیل سےبات کرناہوگی،ملکی ترقی کےلئےاہم ہےکہ سیاسی استحکام کےساتھ معاشی استحکام بھی ہو۔
شہبازشریف کامزیدکہناتھاکہ نیشنل ایکشن پلان میں کھل کربات کرنی چاہیےتاکہ ٹھوس فیصلےہوں،صوبوں نےآئی ایم ایف پروگرام کیلئےمددکی،تمام وزرائےاعلیٰ نےآئی ایم ایف پروگرام کےلئےاپناکرداراداکیا،ملکی ترقی کےلئے سرمایہ کاری انتہائی ضروری ہوتی ہے،کوشش ہےکہ موجودہ آئی ایم ایف پروگرام آخری ہو،معیشت کی بہتری کےلئے جعلی انوائسزکاخاتمہ ضروری ہے،ٹیکس اسپیس بڑھاناہےیہ راتوں رات نہیں ہوسکتالیکن لیکج روکنےپڑےگی،اربوں روپےکی لیکج رکےگی توملک کےقرضےکم ہوں گے۔
اُن کاکہناتھاکہ سب مل کرکام کریں توتب ہی ملک آگےبڑھ سکتاہے،ہمارے8ماہ کےدورمیں کوئی جھوٹااسکیم بھی سامنےنہیں آیایہ کامیابی ہے،وزیراعلیٰ سندھ کاشکریہ اداکرتاہوں پولیوکےخلاف بہترین کام کررہےہیں،ماضی میں اربوں روپے فیسوں اورتاوان میں ضائع کردیےاس طرح ملک نہیں چلتے،ریکوڈک سمیت دیگرمنصوبےدیکھ لیں اربوں روپےتاوان میں ضائع کیےگئے۔

Leave a reply