ملکی قرضوں میں اضافہ:وزارت خزانہ نےدستاویزات جاری کردیں

0
20

ملکی قرضوں میں گزشتہ ایک دہائی میں جی ڈی پی کےلحاظ سے10فیصدسے زائد اضافہ ہوگیا،وزارت خزانہ نےدستاویزات جاری کردیں۔
دستاویزات کےمطابق 2016میں قرضہ جی ڈی پی کے60فیصدکے برابر تھا۔ 2025 میں71فیصدتک جاپہنچا،مالی سال 2025میں قرضوں کی ادائیگی پر وفاقی حکومت کی خالص آمدنی کا89فیصدخرچ ہوا،مالی سال2023میں قرضوں کی ادائیگیوں پروفاق حکومت کی خالص آمدنی کا120فیصدخرچ ہوا۔
دستاویزات میں کہاگیاکہ گزشتہ 10سال میں پاکستان مقامی قرضہ13.6 ٹریلین سےبڑھ کر54.5ٹریلین روپےہوچکا،پاکستان کابیرونی قرضہ 2016میں6ٹریلین روپےتھا،پاکستان کابیرونی قرضہ جون2025میں بڑھ کر26ٹریلین روپےتک جاپہنچا،مالی نظم وضبط برقرارنہ رکھاگیا تو 2035تک قرضہ جی ڈی پی کے85فیصدتک پہنچنےکاخدشہ ہے،گزشتہ 10سال میں پاکستان نے89فیصدرقم سوداور صرف 11 فیصد قرض کی ادائیگی پرخرچ کی۔

Leave a reply