
ملک بھرمیں انٹرنیٹ کی بندش اورفائروال کی تنصیب کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا گیا۔
درخواست جوڈیشل ایکٹیوزم پینل کے سربرا اظہر صدیق ایڈوکیٹ کی جانب سے لاہور ہائی کورٹ میں دائر کی گئی ۔
درخواست میں وفاقی حکومت، پی ٹی اے سمیت دیگر کوفریق بنایاگیا۔
درخواست میں موقف اختیارکیاگیاکہ ملک میں بغیر کسی نوٹس اور وجہ بتائے انٹرنیٹ اور سوشل میڈیا ایپس بند کر دی گئی ہیں۔انٹرنیٹ کی بندش سے کاروبار حتی کہ ہر شعبہ ہائے زندگی متاثر ہو رہی ہے۔ انٹرنیٹ بند کرنا بنیادی حقوق کی بھی خلاف ورزی ہے۔
درخواست میں استدعاکی گئی کہ وفاقی حکومت کا انٹرنیٹ بند کرنے کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے۔ ملک میں انٹرنیٹ کو مکمل اور فوری بحال کرنے کے احکامات جاری کیے جائیں۔
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
یوٹیوب صارفین کیلئے خوشخبری، بڑی سہولت متعارف
فروری 17, 2025 -
لودھراں میں مسافر وین اور ٹریکٹر ٹرالی خوف ناک تصادم۔
فروری 22, 2024
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔