ملک بھرمیں موسم کیسارہےگا؟محکمہ موسمیات کی پیشگوئی

محکمہ موسمیات کی تازہ ترین پیشگوئی کے مطابق آج ملک کے بیشتر حصوں میں موسم خشک رہنے کی توقع ہے۔
محکمہ موسمیات کےمطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے ساتھ شام اور رات میں بارش کا امکان بھی ہے،جبکہ خیبر پختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور مطلع ابر آلود رہے گا۔
محکمہ موسمیات کاکہناہےکہ پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بھی موسم سرد اور خشک رہے گا ،تاہم ملکہ کوہسار مری اور گلیات میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ شہرِ قائد میں دن کے وقت تیز دھوپ کے ساتھ موسم گرم رہنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔تاہم شمالی علاقوں میں موسم سرد رہے گا، جبکہ بعض مقامات پر ہلکی بارش یا برفباری کی بھی توقع کی جا سکتی ہے۔
موسم کاحال بتانےوالوں کاکہناہےکہ اس سال بہار کے دوران مغربی ہواؤں کے اثرات کی وجہ سے بارشوں میں اضافہ ہو سکتا ہے،جس کےباعث وسطی اور مغربی علاقوں بشمول جنوبی خیبر پختونخوا، وسطی پنجاب اور شمالی بلوچستان میں معمول سے زیادہ بارشیں ہونے کا امکان ہے۔جبکہ سندھ اور بلوچستان کے وسطی و جنوبی علاقوں میں بارشیں معمول کے مطابق رہنے کی توقع ہے۔














