ملک بھرمیں چینی کی قیمت میں مزیداضافہ

ملک بھرمیں چینی کی قیمت مزید بڑھنے سے عوام کی مشکلات میں اضافہ ہو گیا۔
حکومت کےاقدامات ،دعویٰ اوراعلانات سب بےسودثابت ہورہےہیں،ملک بھرمیں چینی کابحران مزیدسنگین ہوتاجارہاہے،جس کےباعث چینی کی قیمت دن بدن بڑھتی جارہی ہے،شہرقائدکراچی کی عوام سب سے مہنگی چینی خریدنےپر مجبور ہے۔ ملک کےاکثرشہروں میں زیادہ سے زیادہ قیمت 195روپےفی کلو برقرار ہے۔ جبکہ اوسط قیمت 181روپے 59 پیسے فی کلو مقررکی گئی ہےمگرچینی سرکاری ریٹ کے مساوی نہ آسکی۔
وفاقی ادارہ شماریات نےچینی کی قیمتوں کے نئے اعداد و شمار جاری کر دیےہے۔جس کےمطابق ملک میں چینی کی زیادہ سے زیادہ قیمت 195 روپے فی کلو پر برقرار ہے۔ کراچی کے شہری ملک میں سب سے مہنگی 195 روپے فی کلو تک چینی خریدنے پرمجبور ہیں۔