ملک بھر میں موسم کے مختلف تیور، کہیں بارشیں، تو کہیں گرمی کی لہر

0
12

ملک بھر میں موسم کےمختلف تیور،کہیں بارشیں،کہیں بادلوں کے ڈیرے، تو کہیں گرمی کی لہر، محکمہ موسمیات نےشہر قائدمیں ہیٹ ویو جیسی صورتحال کا خدشہ ظاہر کردیا۔
محکمہ موسمیات نے کراچی سمیت سندھ بھر میں آج سے 23 اپریل کے دوران ہیٹ ویو کا خدشہ ظاہر کردیا۔دوسری طرف محکمہ موسمیات نے گلگت بلتستان، کشمیر اور بالائی خیبرپختونخوا میں طوفانی بارشوں اور ژالہ باری کا الرٹ جاری کررکھا ہے۔
محکمہ موسمیات کاکہناہےکہ ملک کےبیشترعلاقوں میں موسم خشک چندمقامات پر گرج چمک کےساتھ بارش کاامکان ہے،وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور گرد ونواخ میں موسم گرم اورخشک رہنےکی توقع ہے۔خیبرپختونخواکےبیشتراضلاع میں موسم خشک رہنےکاامکان ہے،چترال،دیر،سوات،کوہستان ،شانگلہ اور بٹگرام میں گرج چمک کےساتھ بارش کی توقع ہے۔
موسم کاحال بتانےوالوں کاکہناہےکہ پنجاب کےبیشتراضلاع میں موسم گرم اور خشک رہنےکاامکان ہے، اُدھرسندھ کےبیشتراضلاع میں بھی موسم گرم اورخشک رہنےکی توقع ہے،دوسری جانب بلوچستان کے بیشتراضلاع میں موسم گرم اور خشک رہنےکےعلاوہ تیزہوائیں چلنےکاامکان ہے۔کشمیراورگلگت بلتستان میں چندمقامات پرتیزہواؤں اورگرج چمک کےساتھ بارش متوقع ہے۔

Leave a reply