فلور ملز نے آج سے ملک بھر میں گندم کی پسائی اور آٹے کی سپلائی بند کردی ہے۔
وفاقی حکومت نےبجٹ میں ٹیکسوں کےانبارلگادئیےہیں جس کی وجہ سےمہنگائی کاطوفان آناشروع ہوگیاہےجس سے نہ صرف عام آدمی پریشان ہےبلکہ بجٹ میں ٹیکسوں کی بھرمارکی وجہ سےصاحب استطاعت بھی گھبرائیں ہوئےہیں۔ایساہی کچھ فلورملزمالکان کےساتھ بھی ہواہے۔جس کی وجہ انہوں نےفلورملزکی ہڑتال کردی ہے۔
1500 ملز مالکان نے ہڑتال کررکھی ہے جبکہ فلور ڈیلرز بھی اب ہڑتال میں شامل ہوگئے ہیں۔ موجودہ صورتحال کے باعث آٹے کے بحران کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔
آل پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن کی ہڑتال کی کال پر آج ضلع گوجرانوالہ کی 73 فلور ملز مکمل بند ہیں۔ ملتان میں بھی ودہولڈنگ ٹیکس کیخلاف ضلع کی 60 سے زائد ملز بند ہیں جبکہ ڈویژن کے چاروں اضلاع میں تمام 100 فلور ملز بند ہیں۔ فیصل آباد میں فلور ملز بند ہونے سے 2 لاکھ یومیہ آٹے کے تھیلوں کی سپلائی بند ہوگئی ہے جبکہ کمالیہ شہر کی تمام 10 اور ضلع خوشاب کی 4 فلور ملز بند ہیں۔
آل پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن کی کال پر پشاور میں بھی ہڑتال جاری ہے، کوئٹہ میں گندم کی پسائی کا کام بند کردیا گیا ہے جبکہ سندھ میں بھی فلور ملز نے آٹے کی سپلائی بند کردی ہے۔
فلور ملز ایسوسی ایشن کے عہدیداروں کا کہنا ہے کہ ٹیکس جمع کرنا ایف بی آر کا کام ہے، ہمیں ٹیکس ایجنٹ نہ بنایا جائے، جب تک ہمارے مطالبات تسلیم نہیں ہوتے، گندم مصنوعات کی سپلائی بند رہے گی۔
سونےکی قیمت میں مسلسل اضافہ
نومبر 21, 2024
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔