ملک بھر میں27 اپریل تک گرمی کی شدید لہرکی پیشگوئی، الرٹ جاری

0
7

ملک بھر میں27 اپریل تک گرمی کی شدید لہرکی پیشگوئی،محکمہ موسمیات اور این ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کردیا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق شہر قائد کراچی میں آج سے ہیٹ ویو میں کمی متوقع ہے،جبکہ ملک کے بالائی اور شمالی علاقہ جات میں رات کے اوقات میں ہلکی بارش بھی متوقع ہے۔
محکمہ موسمیات کاکہناہےکہ ملک کےبیشترعلاقوں میں موسم گرم اورخشک رہنےکا امکان ہے،چندمقامات پرتیزہواؤں اورگرج چمک کےساتھ بارش متوقع ہے، وفاقی دارالحکومت اسلام آباداورگردونواح میں موسم گرم اورخشک رہنےکی توقع ہے ،خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع  میں موسم خشک اورمطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔
موسم کاحال بتانےوالوں کاکہناہےکہ پنجاب کےبیشتراضلاع میں موسم گرم اور خشک رہنےکاامکان ہے، مری،گلیات،جہلم،سیالکوٹ اورگردونواح میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے،اُدھرسندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم شدیدگرم اورخشک رہنےکی توقع ہے،دوسری جانب بلوچستان کےبیشتراضلاع میں موسم گرم اورخشک رہنےکےعلاوہ تیزہوائیں چلنےکاامکان ہے،کشمیراورگلگت بلتستان میں چندمقامات پر تیزہواؤں اورگرج چمک کےساتھ بارش متوقع ہے۔

Leave a reply