ملک بھر میں29 اگست سے2 ستمبر تک مزید بارشوں کی پیشگوئی

0
1

محکمہ موسمیات نےملک بھر میں 29 اگست سے 2 ستمبر تک مزید بارشوں کی پیشگوئی کردی۔
محکمہ موسمیات کے اعلامیے کے مطابق 29 اگست تا 2 ستمبر ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں میں بارش کا امکان ہے، اس دوران گلگت بلتستان میں گرج چمک کے ساتھ شدید بارشوں کے باعث پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا بھی خطرہ ہے۔
اعلامیے کے مطابق 30 سے 31 اگست کے دوران سندھ کے مختلف علاقوں میں بھی بارش متوقع ہے۔
محکمہ موسمیات کاکہناہےکہ آج ملک کےبیشترعلاقوں میں موسم گرم اورخشک رہنے کا امکان ہے،وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں موسم گرم،مرطوب اورچندمقامات پربارش کی توقع ہے،جبکہ پنجاب اور خیبرپختونخوامیں موسلادھاربارش متوقع ہے۔
موسم کاحال بتانےوالوں کاکہناہےکہ سندھ اوربلوچستان میں موسم گرم اورمرطوب رہنےکاامکان ہے، کشمیراورگلگت بلتستان میں گرج چمک کےساتھ بارش متوقع ہے۔

Leave a reply