ملک میں بارشوں اورسیلاب کی تباہ کاریاں:ہلاکتوں کی تعداد 900 سے زائد ہوگئی

ملک میں بارشوں اورسیلاب سےبڑے پیمانے پر تباہی کےباعث ہلاکتوں کی تعداد900سےتجاوزکرگئی۔
نیشنل ڈایزسٹرمینجمنٹ اتھارٹی(این ڈی ایم اے)نےبارشوں ،سیلاب اورلینڈسیلائیڈنگ کےباعث جانی ومالی نقصان کی تفصیلات جاری کردیں۔
این ڈی ایم اےکی تفصیلات کےمطابق ملک بھرمیں اب تک 907 افراد جاں بحق اور 1044 زخمی ہوئے۔جس میں سب سےزیادہ اموات خیبرپختونخوامیں 502افرادجان کی بازی ہارگئےاور218زخمی ہوئےجبکہ پنجاب میں بھی بارشوں کے باعث 223 افراد جاں بحق اور 654 زخمی ہوئے۔
این ڈی ایم اے کے اعداد و شمار میں بتایا گیا ہے کہ سندھ میں بارشوں کے باعث 58 افراد جاں بحق اور 78 زخمی ہوئے جبکہ بلوچستان میں بھی 26 افراد جاں بحق اور 5 زخمی ہوئے۔
این ڈی ایم اےکےاعدادوشمارمیں کہاگیاکہ گلگت بلتستان میں بارشوں کے باعث 41 افراد جاں بحق اور 52 زخمی ہوئے جبکہ آزاد کشمیر میں 38 اور اسلام آباد میں 9 افراد جان کی بازی ہار گئے۔
این ڈی ایم اےکی تفصیلات کےمطابق حالیہ بارشوں اورسیلاب کےباعث اب تک 7 ہزار 848 مکانات کو نقصان پہنچا جبکہ اب تک 6 ہزار 180 مویشی بھی ہلاک ہو چکے ہیں۔