ملک میں بڑھتی مہنگائی کے بعد اشیاء کا ملنا درد سر بن گیا

0
92

پاکستان ٹوڈے: پنجاب پولٹری ٹریڈرز ایسوسی ایشن نے آج شام 5 بجے سے مکمل شٹرڈاؤن ہڑتال کرنے کا اعلان کر دیا

اس تفصیلات کے مطابق صدر پنجاب پولٹری ایسوسی ایشن طارق جاوید کا کہنا ہے کہ جن دکانداروں نے سپلائی لے لی ہے وہ آج شام 5 کے بعد سے بالکل سپلائی نہ اٹھائیں، نقصان برداشت نہیں کر سکتے، حکومت سپلائی بہتر بنائے یا ریٹ لسٹ کو سپلائی کے مطابق کرے۔

ملک میں بڑھتی مہنگائی کے بعد اشیاء کا ملنا درد سر بن گیا، برائلر کی سپلائی کا معاملہ تاحال حل نہ ہوسکا، سرکاری ریٹ لسٹ میں اضافے کے باوجود زندہ برائلر کی سپلائی مقرر کردہ نرخوں سے زیادہ ہونے پر دکانداروں نے سپلائی نہ لی۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز بھی سرکاری ریٹ لسٹ میں قیمت کم مقرر کئے جانے پر دکانداروں نے سپلائی نہیں لی تھی جس سے شہر کی بیشتر برائلر دکانیں بند رہیں۔

آج صبح سویرے ایک بار پھر برائلر دکانداروں کی جانب سے سپلائی نہیں لی گئی۔ دکانداروں کا مؤقف ہے کہ سپلائی ریٹس سرکاری نرخ ناموں کے مطابق ہون گے تو سپلائی لیں گے، مہنگی سپلائی اٹھا کر سستا گوشت فروخت نہیں کر سکتے۔

نرخوں کے تنازع کے باعث لاہور کے علاقے گڑھی شاہو، داروغہ والا، سلامت پورہ، کیریج شاپس مغلپورہ، شالیمار باغ، شادباغ اور اسلام پورہ سمیت شہر کے متعدد علاقوں کی برائلر شاپس بند ہیں۔

مہنگی سپلائی کے باعث پنجاب پولٹری ٹریڈرز ایسوسی ایشن نے آج شام 5 بجے سے مکمل شٹر ڈاؤن ہڑتال کی کال دی ہے۔

واضح رہے کہ سرکاری ریٹ لسٹ میں زندہ برائلر کی سپلائی 463 روپے کلو مقرر کی گئی ہے جبکہ مارکیٹ میں زندہ برائلر 32 روپے اضافے کیساتھ 495 روپے کلو میں سپلائی کی جا رہی ہے۔

 

Leave a reply