ملک میں رواں مالی سال کےپہلےماہ صنعتی پیداوارمیں اضافہ

ملک میں رواں مالی سال کےپہلےماہ صنعتی پیداوارمیں اضافہ ریکارڈ،جولائی میں بڑی صنعتوں کی پیداوار8.99فیصدبڑھ گئی۔
ادارہ شماریات نےبڑی صنعتوں کی پیداوارکاڈیٹاجاری کردیا۔
ادارہ شماریات کےجاری کردہ ڈیٹاکےمطابق ماہانہ اورسالانہ بنیادوں پرصنعتی پیداوارمیں اضافہ ریکارڈ کیا گیا،جولائی میں ماہانہ بنیادوں پرصنعتی پیداوار2.60فیصدبڑھی،جبکہ فرنیچرسیکٹرکی پیداوارمیں 86.79فیصدکااضافہ ہوا۔
ادارہ شماریات کےڈیٹاکےمطابق آٹوموبیلزکےشعبےکی پیداوارسالانہ بنیادوں پر57.80فیصدبڑھی،جولائی میں گارمنٹس کی پیداوار24.79فیصدجبکہ سیمنٹ سیکٹرکی پیداوار 18.75 فیصدبڑھی۔
ادارہ شماریات کےڈیٹاکےمطابق جولائی میں پیٹرولیم مصنوعات کی پیداوارمیں 13.18فیصداضافہ ریکارڈ کیاگیا ،فوڈ کےشعبےکی پیداوار 6.63 فیصد بڑھی ،فرٹیلائزرسیکٹرکی پیداوار 1.60 فیصد اورآئرن سٹیل مصنوعات کی پیداوار 3.69 فیصدکم ہوئی،جولائی میں مشینری اورایکوئپمنٹ کی پیداوار22.77فیصدکم ہوئی۔