ملک میں سردیوں کا باقاعدہ آغاز کب سے ہو گا؟ پی ڈی ایم اے کی اہم پیشگوئی

0
5

ملک میں سردیوں کا باقاعدہ آغاز کب سے ہو گا؟ پی ڈی ایم اے نے پیشگوئی کر دی۔
لاہور سمیت پنجاب کے بیشتر علاقوں میں موسم کے تیور بدلنے لگے ہیں، صبح اور رات کے وقت خنکی، جبکہ دن میں دھوپ کا راج برقرار ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق سردیوں کی آمد اکتوبر کے آخر میں متوقع ہے۔پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ فی الحال بارشوں کا کوئی امکان نہیں، تاہم ماہِ اکتوبر کے اختتام پر ہونے والی بارش کے بعد گرمی کا خاتمہ اور سردیوں کا باقاعدہ آغاز ہو جائے گا۔
محکمہ موسمیات کاکہناہےکہ آج مری ،گلیات اورگردونواح میں موسم سردرہےگا،جبکہ بلوچستان کےساحلی علاقوں میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کاامکان ہے،سندھ کےبیشتراضلاع میں موسم گرم اورخشک رہےگا۔
موسم کاحال بتانےوالوں کاکہناہےکہ خیبرپختونخواکےبیشتراضلاع میں موسم خشک رہےگا،اُدھرگلگت بلتستان میں موسم سرد اورخشک رہنےکی توقع ہے،دوسری جانب آزادکشمیرمیں موسم سرداورخشک رہنےکاامکان ہے۔

Leave a reply