ملک میں سیلابی صورتحال، کئی ٹرینیں منسوخ کر دی گئیں

0
4

ریل کے مسافروں کیلئے اہم خبر، ملک میں سیلابی صورتحال، متعدد ٹرینیں منسوخ کردی گئیں ۔
پاکستان ریلویز کے حکام کا کہنا ہے کہ سیلاب کی سنگین صورتحال کے سبب متعدد ٹرینیں منسوخ ہوگئی ہیں، جبکہ ٹرینوں کے شیڈول بھی متاثر ہوئے ہیں۔
ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ سیلاب، بارشوں اور مسافروں کی کمی کے باعث دو ٹرینیں منسوخ کردی گئی ہیں۔ مسافروں کی کمی کے باعث پاک بزنس ایکسپریس کو بھی منسوخ کر دیا گیا۔
پاکستان ریلویز کے حکام کے مطابق شاہ حسین ایکسپریس کو 30 اگست سے 2 ستمبر چار دن کیلئے منسوخ کر دیا گیا ہے، مسافروں کو کراچی ایکسپریس اور گرین لائن میں ایڈجسٹ کیا جائے گا۔
ریلوے حکام کے مطابق سیلابی صورتحال بہتر ہوتے ہی پاکستان ریلویز کی تمام منسوخ اور معطل کی گئی ٹرینیں مکمل طور پر بحال کر دی جائیں گی ، کیونکہ ملک بھر میں بین الاضلاعی اور بین الصوبائی آمد و رفت کیلئے روزانہ ہزاروں مسافر ریل کے سفر کو ترجیح دیتے ہیں۔

Leave a reply