ملک میں سیلابی صورتحال:وزیراعظم کی اہم ہدایت

0
2

ملک میں سیلابی صورتحال پروزیراعظم شہبازشریف نے اہم ہدایت جاری کردی۔
وزیراعظم شہبازشریف کی زیرصدارت سیلابی صورتحال پرجائزہ اجلاس منعقدہوا، جس میں چیئرمین این ڈی ایم اےنے ملک بھر میں دریاؤں میں طغیانی پر بریفنگ دی ۔اورسیلاب متاثرہ شہریوں کےلئےجاری امدادی کارروائیوں سےوزیراعظم کوآگاہ کیاگیا۔
وزیراعظم شہبازشریف نےاین ڈی ایم اےکوامدادی کارروائیاں مزید تیز کرنےکی ہدایت کی۔
اجلاس سےگفتگوکرتےہوئےوزیراعظم شہبازشریف کاکہناتھاکہ ممکنہ سیلابی صورتحال کےپیش نظرمکمل تیاری کی جائے،دریاؤں سےملحقہ آبادیوں میں پیشگی اطلاع اوربروقت انخلایقینی بنایاجائے،این ڈی ایم اےصوبائی حکومتوں اورپی ڈی ایم ایزسےمکمل تعاون کرے،سیلاب میں لاپتہ افرادکی تلاش کاعمل تیز کیا جائے۔
سیلاب سےنقل مکانی پرمجبورافراداورریسکیوآپریشن پروزیراعظم شہبازشریف کوبریفنگ دی گئی۔اوردریائےچناب ،راوی اورستلج میں تریمو، پنجند اوردیگرمقامات پرشدیدطغیانی کےبارےمیں بھی بریفنگ دی گئی،جبکہ سیلاب متاثرہ علاقوں کےلئےامدادی سامان کےقافلےروانہ کیےجارہےہیں یہ بھی بریفنگ دی گئی۔

Leave a reply