ملک میں مہنگائی کی شرح میں اضافہ،ادارہ شماریات نےرپورٹ جاری کردی

0
9

ملک میں ہفتہ وارمہنگائی 0.07فیصدمزیدبڑھ گئی،ادارہ شماریات نےرپورٹ جاری کردی۔
ادارہ شماریات نےمہنگائی سےمتعلق ہفتہ واررپورٹ جاری کردی۔
ادارہ شماریات کی رپورٹ کےمطابق مہنگائی کی مجموعی سالانہ شرح 3.71 فیصد ہوگئی،ایک ہفتےمیں18اشیاکی قیمتوں میں اضافہ ہوا جبکہ حالیہ ہفتے 11 اشیاسستی اور22کی قیمتیں مستحکم رہیں۔
ادارہ شماریات کی جاری کردہ رپورٹ کےمطابق ایک ہفتےمیں چکن 3.8،گھی 2.27،آلو اورکیلے2فیصدمہنگے،چینی،مسٹرڈآئل،واشنگ سوپ،انرجی سیوراورایل پی جی بھی مہنگی ہونےوالی اشیامیں شامل ہیں۔
ادارہ شماریات کی رپور ٹ کےمطابق ایک ہفتےمیں پیاز3.6 ،ٹماٹر3.1 اور انڈے2.14 فیصد سستے ہوئے ،دال چنا،چاول اوردال ماش بھی سستی ہوئی۔

Leave a reply