ملک میں مہنگائی کی شرح میں کمی،ادارہ شماریات کی ہفتہ واررپورٹ جاری

0
12

حالیہ ہفتہ وارمہنگائی کی شرح میں 0.77فیصدکمی،ادارہ شماریات نےرپورٹ جاری کردی۔
ادارہ شماریات کی رپورٹ کےمطابق لہسن4روپے14پیسےجبکہ کیلے3روپےفی درجن مہنگےہوئےاسی طرح باسمتی چاول95پیسےاوردال مونگ ایک روپےفی کلومزیدمہنگی ہوئی،لکڑی،بیف اورچائےکی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوا۔
ادارہ شماریات کی رپورٹ میں کہاگیاکہ حالیہ ہفتے12اشیاسستی25کی قیمتوں میں استحکام رہا،سستی ہونےوالی اشیامیں ٹماٹر40روپے 83پیسے ،انڈے29 روپے56پیسےفی درجن سستے ہوئےجبکہ پیاز 11روپے83پیسے اور آلو 6 روپے 32پیسےفی کلوسستےہوئے۔
رپورٹ میں مزیدکہاگیاکہ دال چنا،دال ماش،برائلرمرغی اورآٹےکاتھیلابھی سستاہوا،حالیہ ہفتہ وارمہنگائی کی شرح0.77فیصدکم ہوئی،مہنگائی کی مجموعی سالانہ شرح0.52فیصدریکارڈکی گئی۔
دوسری جانب چینی کی قیمت میں مسلسل آٹھویں ہفتےبھی اضافہ ریکارڈکیاگیا،ایک ہفتےمیں چینی کی قیمت4روپے14پیسےفی کلومزیدبڑھ گئی۔

Leave a reply