ملک کےبیشترعلاقوں میں موسم سرداورخشک رہنےکاامکان،محکمہ موسمیات کی پیشگوئی

0
4

محکمہ موسمیات نےملک کےبیشترعلاقوں میں موسم سرداورخشک رہنےکی پیشگوئی کی ہے۔
محکمہ موسمیات کےمطابق پہاڑی علاقوں میں شدیدسرداورمطلع جزوی ابرآلود رہنے کاامکان ہےجبکہ اسلام آباداورگردونواح میں موسم سرداورمطلع جزوی ابرآلود رہنے کاامکان ہے۔
موسم کاحال بتانےوالوں نےکہاہےکہ صوبہ پنجاب کےبیشتراضلاع میں موسم سرد اورخشک رہنےکاامکان ہےجبکہ مری،گلیات اورگردونواح میں موسم شدید سرد اورمطلع جزوی ابرآلودرہنےکاامکان ہے،چترال ،دیر،سوات،کرم اورگردونواح میں ہلکی بارش اورپہاڑوں پرہلکی برفباری کاامکان ہے۔کشمیرمیں موسم شدیدسرداورمطلع جزوی ابرآلودرہنےکاامکان ہے،گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابرآلودرہنےکےعلاوہ ہلکی بارش اورہلکی برفباری کابھی امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کےمطابق صوبہ بلوچستان کےبیشتراضلاع میں موسم سرد اور خشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں شدیدسردی ہوگی،میدانی اضلاع میں جھکڑاورتیزہوائیں چلنےکاامکان ہے،صوبہ سندھ کےبیشتراضلاع میں موسم سرداورخشک رہنےکاامکان ہے ،صوبہ خیبرپختونخواکےبیشتراضلاع میں موسم سرداورخشک رہے گا،پہاڑی علاقوں میں شدیدسرداورمطلع جزوی ابرآلودرہنےکامکان ہے۔

Leave a reply