ملک کےمختلف شہروں میں سردی اور دھند کے ڈیرے، محکمہ موسمیات کی اہم پیشگوئی

0
6

کڑاکے کی سردی کیساتھ دھند کے ڈیرے، محکمہ موسمیات نے دھند، بارش اور برفباری کے حوالے سے اہم پیشگوئی کردی ۔
محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بالائی اور شمالی علاقہ جات میں ہلکی بارش کیساتھ پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے، جبکہ پنجاب اور خیبر پختونخوا کے میدانی علاقوں میں رات اور صبح کے اوقات میں دھند چھائی رہے گی۔
محکمہ موسمیات کےمطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباداورگردونواح میں موسم سرد اورمطلع جزوی ابرآلودرہنےکاامکان ہےجبکہ شام کےاوقات میں اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں بونداباندی کی توقع ہے،مری،گلیات اورگردونواح میں موسم شدیدسرد،ہلکی بارش اوربرفباری کی توقع ہے۔
موسم کاحال بتانےوالوں کاکہناہےکہ منگلا،جہلم،راولپنڈی، سیالکوٹ ،نارووال، گوجرانوالہ اوربہاولنگرمیں بونداباندی کاامکان ہےجبکہ ایبٹ آباد،مانسہرہ، چترال، سوات،دیر،کوہستان میں مطلع ابرآلود،ہلکی بارش اوربرفباری کاامکان ہے۔،سکھر،شکارپور،کشموراورخیرپورمیں دھنداورسموگ کی توقع ہے۔

Leave a reply