
وزیراعظم شہبازشریف نےکہاہےکہ ملک کےمیکرواکنامک حالات بتدریج بہترہورہےہیں۔
وزیراعظم شہبازشریف سےکاروباری شخصیات کےوفدنے ملاقات کی،کاروباری برادری نےوزیراعظم کی قیادت میں حکومت کی پالیسیوں پر اعتماد کا اظہار کیا، کاروباری وسرمایہ کاروں نےسازگارماحول فراہم کرنےپروزیراعظم شہباز شریف کوخراج تحسین پیش کیا۔
وفدسےخطاب کرتےہوئےوزیراعظم شہبازشریف کاکہناتھاکہ مخلص اور دیانتدارکاروباری برادری ہماراقیمتی اثاثہ ہے،شرح سوداورمہنگائی میں نمایاں کمی ہوئی ہے،سرمایہ کاروں کاسفرمقامی سرمایہ کاروں سےشروع ہوتاہے،ملکی معیشت درست سمت کی جانب گامزن ہے،مشاورت کامقصدمعیشت میں ترقی میں تیزی لاناہے۔
اُن کامزیدکہناتھاکہ آپ کےمسائل کاحل ہماری ترجیح ہے،معیشت کومستحکم بنانےمیں آپ کاکردارقابل تحسین ہے،ملک کےمیکرواکنامک حالات بتدریج بہترہورہےہیں،ترقی وخوشحالی کیلئےآپ ملک میں سرمایہ کاری کررہے ہیں،آپ کےتعاون سےہم نےآگےبڑھناہے،چاول کی برآمدات 4ارب ڈالرتک پہنچ گئی ہیں۔
9مئی واقعات کیس :عدالت نےسماعت عیدکےبعدتک ملتوی کردی
مارچ 11, 2025
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔