ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان

0
3

آج موسم کیسا رہے گا؟،محکمہ موسمیات نےملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ظاہر کر دیا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے، تاہم کشمیر اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ شام/رات میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔سیلاب سے متاثرہ پنجاب کے بیشتر اضلاع میں آئندہ چند روز کے دوران موسم گرم اورخشک رہے گا۔
محکمہ موسمیات نےوفاقی دارالحکومت اسلام آباداورگردونواح میں موسم گرم اور خشک رہنےکی پیشگوئی کردی،جبکہ خیبرپختونخواکےبیشترمیدانی علاقوں بھی میں موسم گرم اورخشک رہنےکاامکان ہے،اُدھر سندھ کےبیشتراضلاع میں موسم گرم اور خشک رہنےکی توقع ہے،سندھ کےساحلی علاقوں میں مطلع جزوی ابر آلود رہنےکا امکان ہے۔
موسم کاحال بتانےوالوں کاکہناہےکہ پنجاب اوربلوچستان میں موسم گرم اورخشک رہنےکی توقع ہے، جبکہ بلوچستان کےساحلی علاقوں میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔

Leave a reply