ملک کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ مزید بارش کی پیشگوئی

0
4

ملک کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ مزید بارش کی پیشگوئی،محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ آج شام سے ملک کے مختلف حصوں میں آندھی، ژالہ باری اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا زور مزید بڑھ سکتا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آج رات خیبرپختونخوا، پنجاب، شمال مشرقی بلوچستان اور بالائی سندھ میں گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔ہواؤں کےنئے سسٹم کے باعث آزاد کشمیر میں بھی تیز ہواؤں، گرج چمک اور بارش کا امکان ہے۔دوسری طرف پی ڈی ایم اے نےآندھی اور جھکڑ کے سبب کمزور انفراسٹرکچر کو نقصان پہنچنے کا اندیشہ ظاہر کیا ہے اورپہاڑی علاقوں کا رخ کرنیوالے سیاحوں کو الرٹ رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
محکمہ موسمیات کاکہناہےکہ ملک کےبیشترعلاقوں میں موسم گرم اورخشک رہنے کا امکان ہے،چندمقامات پرتیزہواؤں آندھی اورگرج چمک کےساتھ بارش کی توقع ہے،وفاقی دارالحکومت اسلام آباداورگردونواح میں مطلع جزوی ابرآؑلود رہنے کا امکان ہے۔اُدھرخیبرپختونخواکےبیشتراضلاع میں موسم گرم اورخشک رہنے کی توقع ہے۔
موسم کاحال بتانےوالوں کاکہناہےکہ پنجاب کےبیشتراضلاع میں موسم گرم اور خشک رہنےکاامکان ہے،سندھ کےبیشتراضلاع میں موسم گرم اورخشک رہنےکی توقع ہے،عمرکوٹ،تھرپارکرمیں تیز ہواوئیں،جھکڑچلنےکےعلاوہ گرج چمک کےساتھ بارش متوقع ہے،اُدھربلوچستان کےبیشتراضلاع میں تیزہواؤں اورگرج چمک کےساتھ بارش کی توقع ہے،کشمیراورگلگت بلتستان میں تیزہواؤں اورگرج چمک کےساتھ بارش کاامکان ہے۔

Leave a reply