پاکستان ٹوڈے: احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا اڈیالہ جیل پہنچ گئے
بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشری بی بی کو بھی سب جیل بنی گالا سے اڈیالہ جیل پہنچا دیا گیا، بانی پی ٹی آئی کی بہنیں بھی اڈیالہ جیل پہنچ گئیں، 190 ملین پاؤنڈ کیس کی سماعت کچھ دیر بعد اڈیالہ جیل میں شروع ہو گی۔
دوسری جانب 190 ملین پاؤنڈ اسکینڈل ریفرنس ملتوی ہو گیا
ملین پاؤنڈ اسکینڈل ریفرنس کی سماعت 19 تاریخ تک ملتوی۔190 نیب کی جانب سے آج مزید 9 گواہان کو پیش کیا گیا۔ مجموعی طور پر نیب کے 15 گواہان کے بیانات قلمبند 13 پر پر جرح مکمل کرلی گئی۔
عدالت نے آئندہ سماعت پر مزید چھ گواہان کو طلب کرلیا۔ بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کمرہ عدالت میں موجود تھے۔ نیب کے ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل سردار مظفر عباسی اور پراسیکیوٹر امجد پرویز ٹیم کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے۔
بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے وکلاء ظہیر عباس چودھری،عثمان گل اور بیرسٹر علی ظفر پیش ہوئے۔ کیس کی سماعت احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا نے کی۔
بشریٰ بی بی کی جانب سے طبی معائنے کی درخواست دائر کی گئی۔ عدالت نے کل 12 بجے تک ڈاکٹر عاصم یونس سے بشریٰ بی بی کا طبی معائنہ کرنے کا حکم دے دیا۔
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔