ممبئی: سلمان خان اور رشمیکا مندانا کی فلم ’سکندر’ کی تیاریاں جاری

0
80

ساؤتھ فلم انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ رشمیکا مندانا نے بالی وڈ اداکار سلمان خان کی فلم ’سکندر’ کی شوٹنگ کیلئے تیاریاں شروع کر لی۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق سلمان خان اور رشمیکا مندانا کی فلم ’سکندر’ کی شوٹنگ کا باقاعدہ آغاز 18 جون سے ممبئی میں کیا جائے گا۔

اس خبر کی تصدیق کرنے ہوئے پروڈیوسر ساجد ناڈیا ڈوالا کی فلم پروڈکشن کمپنی ’ناڈیا ڈوالا گرینڈ سن انٹرٹینمنٹ‘ نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر پوسٹ جاری کرتے ہوئے بتایا کہ، سلمان خان کی آنے والی فلم ‘سکندر’ کی شوٹنگ 18 جون سے ممبئی میں شروع ہوگی۔

شوٹنگ کا پہلا شیڈول ایک شاندار ایکشن سین کے ساتھ شروع ہوگا، اس سین میں سطح سمندر سے 33 ہزار فٹ کی بلندی پر ہوائی جہاز میں اداکار سلمان خان کو سفر کرتے دکھایا جائے گا۔

اس خبر کے سامنے آتے ہی فلم بینوں کی جانب سے جلد از جلد فلم مکمل ہونے اور سینما گھروں کی زینت بننے پر بےتابی دیکھنے کو مل رہی ہے۔

یاد رہے کہ سلمان خان اور اداکارہ رشمیکا مندانا کی ایکشن سے بھرپور یہ فلم 2025 میں عید کے موقع پر سینما گھروں میں ریلیز کی جائے گی۔

واضح رہے کہ ساؤتھ فلم انڈسٹری اور تامل اور تیلگو فلم انڈسٹری میں اپنی بہترین اداکاری کے سبب فلم بینوں کے دلوں پر راج کرنے والی رشمیکا مندانا نے سال 2022 میں بالی وڈ میں فلم ’گڈ بائے‘ سے ڈیبیو دیا اور اپنے فن کا مظاہرہ کر کے بالی وڈ میں بھی نام بنالیا۔

Leave a reply