سال 2024 بمطابق 1445 ہجری کے لیے مناسک کا باقاعدہ طور پر آغاز ہوچکا ہے اور عازمین کے وادی منیٰ میں قیام کے لیے آمد کا سلسلہ جاری ہے۔
دنیا بھر سے 15 لاکھ عازمین حج کیلئے سعودی عرب پہنچے ہیں، جن میں ایک لاکھ 60 ہزار پاکستانی عازمین بھی فریضہ حج ادا کریں گے جبکہ تقریباً 4 لاکھ مقامی عازمین اس سال فریضہ حج کی سعادت حاصل کر رہے ہیں۔
لاکھوں عازمین نے جمعرات کی شام طواف القدوم ادا کیا، یہ افتتاحی طواف حج الفراد اور قرآن ادا کرنے والوں کے لیے سنت ہے جو میقات کے مقام سے حج کے لیے مکہ میں داخل ہوتے ہیں۔
عازمین سب سے پہلے مکہ پہنچ چکے تھے وہ اپنی تیاریوں کو حتمی شکل دے کر جمعرات کی شام ہی منیٰ کی جانب روانہ ہوگئے۔
وادی منیٰ دنیا کا وہ واحد خطہ ہے جو سال میں محض چند دنوں کےلیے آباد ہوتا ہے یہاں دنیا کے کونے کونے سے فرزندان اسلام آتے ہیں اور مناسک حج ادا کرتے ہیں۔
وادی منٰی مکہ مکرمہ اور میدان مزدلفہ کے درمیان واقع ہے۔ مسجد الحرام کی شمالی سمت 7 کلو میٹر کی مسافت پر واقع یہ وادی سال میں صرف 5 دنوں کے لیے بسائی جاتی ہے۔
لاکھوں عازمین حج آج 8 ذوالحجہ کو وادی منی کی عارضی خیمہ بستی میں قیام کریں گے، منیٰ میں نماز پنجگانہ کی ادائیگی کے بعد عازمین حج کے رکن اعظم وقوف عرفہ کے لیے میدان عرفات روانہ ہو جائیں گے۔
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی،ٹرینوں کےکرائےکم ہوگئے
ستمبر 21, 2024 -
سونےکی قیمت میں1000روپےکی کمی
ستمبر 3, 2024
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔