منفرد گاڑی جسے چلانے کیلئے پیٹرول یا بجلی کی بھی ضرورت نہیں

0
26

دنیا کی منفرد گاڑی متعارف، جسے چلانے کیلئے پیٹرول یا بجلی کی ضرورت نہیں ہو گی۔یپٹیرا نامی کمپنی کی سولر ٹیکنالوجی پر کام کرنیوالی گاڑی کو کافی حد تک بجلی سے چارج کرنے کی واقعی ضرورت نہیں۔
سولر ای وی نامی گاڑی کی تیاری کا بنیادی مقصد ہی شمسی توانائی سے لیس گاڑیوں کیلئے بجلی سے چارجنگ کی ضرورت ختم کرنا ہے۔
کمپنی کا دعویٰ ہے کہ روزانہ یہ گاڑی سورج کی روشنی سے اتنی توانائی اکٹھی کرلیتی ہے کہ 40 میل تک آسانی سے سفر کر سکتی ہے۔یہ گاڑی دیکھنے میں کسی سپیس شپ کی طرح دکھائی دیتی ہے، مگر یہ اڑنے کی بجائے سڑک پر دوڑتی ہے۔3 پہیوں کی اس گاڑی میں یہ خیال رکھا گیا ہے کہ اس کا وزن کم از کم ہو تاکہ ہوا کی رگڑ 70 فیصد تک کم ہو جائے۔
اس کی سطح پر لگ بھگ ہر جگہ سولر پینل نظر آتے ہیں، جو مجموعی طور پر 700 واٹس توانائی سورج کی روشنی سے اکٹھی کرتے ہیں۔اس سے ہٹ کر گاڑی میں ایک 45 کلو واٹ بیٹری بھی موجود ہے، جو بجلی سے چارج کرنے پر گاڑی کو چلنے میں مدد فراہم کرتی ہے۔
کمپنی کے مطابق اس چھوٹی بیٹری کو آرام سے گھر کے کسی بھی پوائنٹ سے چارج کیا جاسکتا ہے اور فل چارج ہونے پر 400 میل تک بآسانی سفر کیا جا سکتا ہے۔یہ گاڑی 6 سیکنڈ کے اندر صفر سے 60 میل فی گھنٹہ کی رفتار پکڑ لیتی ہے۔ابھی یہ گاڑی باضابطہ طور پر فروخت کیلئے پیش نہیں کی گئی ،بلکہ پری آرڈرز میں دستیاب ہے اور اس کی قیمت 40 ہزار ڈالرز رکھی گئی ہے۔
کمپنی کو توقع ہے کہ پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے کے باعث صارفین اس منفرد گاڑی میں مستقبل قریب میں کافی دلچسپی لیں گے۔

Leave a reply