
عدالت نےسابق وزیراعلیٰ چودھری پرویزالٰہی سمیت دیگرکےخلاف منی لانڈرنگ کیس کاتحریری حکم جاری کردیا۔
لاہورکی سپیشل سینٹرل عدالت کےجج محمدعارف خان نےچودھری پرویزالٰہی سمیت دیگرکےخلاف منی لانڈرنگ کیس کاتحریری حکم جاری کردیا۔
تحریری حکم میں عدالت نےکہاکہ ایف آئی اےنےچودھری پرویزالٰہی کےتفتیشی افسرکومعطل کردیا،ایف آئی اےکےافسرنےبتایاکہ کمیٹی کی منظوری کےبعدچالان جمع کروایاجائےگا،آئندہ سماعت تک پرویزالٰہی سمیت دیگرکاچالان جمع کروایاجائےگا۔
تحریری حکم میں مزیدکہاگیاکہ پرویزالٰہی کی حاضری معافی پرشکایت کنندہ نےاعتراض اٹھایا،اعتراض تھاکہ گزشتہ حاضری معافی میں لکھاگیا ڈاکٹرنے 10روزبیڈریسٹ کامشورہ دیاہے،اعتراض تھاکہ آج بھی دس روزکےبیڈریسٹ کامشورہ دیاہے۔شکایت کنندہ کےوکیل نےکہاحاضری معافی کی درخواست دینےکامقصدتاخیرکرناہے۔
عدالت نےکہاکہ شکایت کنندہ نےکہاکہ ابھی تک ٹرائل بھی شروع نہیں کیاگیا،عدالت نےپرویزالٰہی کی ایک روزحاضری معافی کی درخواست منظورکرلی۔
بعدازاں عدالت نےکیس کی مزیدسماعت 18اگست تک ملتوی کردی۔
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔