موبائل فون یا چارجر ؟ پہلے کیا اَن پلگ کرنا چاہیے؟ٹیکنالوجی ماہرین کےمفید ٹپس

0
10

موبائل فون یا چارجر ؟ دونوں میں سے پہلے کیا اَن پلگ کرنا چاہیے؟ایک چھوٹاعمل آپ کے موبائل اور چارجر کی لائف بڑھاسکتا ہے۔
ٹیکنالوجی ماہرین کا کہنا ہے کہ ہمیشہ اپنے فون کو چارجر سے نکالنے سے پہلے پاور سورس سے چارجر کو اَن پلگ کریں،یوں سمجھ لیں کہ پہلے چارجر کو ساکٹ سے ہٹانے کی عادت آپ کے چارجر اور آپ کے فون کی بیٹری دونوں کو خراب ہونے سے بچاسکتی ہے ۔
ٹیکنالوجی ماہرین کے مطابق موبائل فون کی بیٹری کی حفاظت آپ کے فون کی لائف کو بڑھانے میں مدد دیتی ہے، لیکن فون بیٹری کی حفاظت ماہرین کچھ خاص ٹپس کو فولو کرنے کا مشورہ دیتے ہیں، جن میں پہلی ٹپ اپنے موبائل فون کی بیٹری کو 100 فیصد تک چارج نہ کرنا ہے،اسی طرح اپنے موبائل کی بیٹری کو صفر فیصد یعنی ڈیڈ بھی نہ ہونے دیں، کیونکہ اس سے فون کی بیٹری کی عمر کم ہوسکتی ہے۔
دوسری ٹپ اوریجنل اور سرٹیفائیڈ چارجر ز کااستعمال ہے۔ اس کے علاوہ موبائل فون کو رات کو چارج پر لگا کر سونے کی عادت سے گریز بھی ضروری ہے۔ سب سے اہم ٹپس یہ ہیں کہ جب موبائل فون میں لوکیشن، بلیوٹوتھ اور وائی فائی کی ضرورت نہ ہو تو انہیں بند رکھیں، کیونکہ یہ آپشنز ایکٹو ہونے پر موبائل فونز مسلسل توانائی استعمال کرتے رہتےہیں۔
ماہرین موبائل فون کے رن ٹائم کو بڑھانے کیلئے بیٹری سیور موڈ کو آن کرنے کا بھی مشورہ دیتے ہیں۔ ان سادہ سی ٹپس پر عملدآمد کر کے صارفین موبائل فون کی بیٹری پر دباؤ کو کم کرکے اس کی لائف بڑھائی جا سکتی ہے۔

Leave a reply