موجودہ حکومت کے مینڈیٹ پر سنگین سوالات موجود ہیں،شاہدخاقان
عوام پاکستان پارٹی کے رہنما وسابق وزیراعظم شاہدخاقان عباسی نےکہاہےکہ موجودہ حکومت کے مینڈیٹ پر سنگین سوالات موجود ہیں،عدلیہ کی خودمختاری مجوزہ ترمیم سے متاثر ہو گی۔
عوام پاکستان پارٹی کے رہنما شاہدخاقان عباسی کاکہناتھاکہ وفاقی آئینی عدالت سپریم کورٹ کے ججوں کو بے معنی بنا دے گی۔ فوجی عدالتوں کے ٹرائلز کو مزید عام کرنا شہری آزادیوں کے خلاف ہوگا۔ ماضی کے بُرے فیصلوں کا حل عدلیہ کی خودمختاری کو تباہ کرنا نہیں ہے۔
شاہدخاقان عباسی کامزیدکہناتھاکہ عوام پاکستان پارٹی مجوزہ 26ویں آئینی ترمیم کی مخالفت کرتی ہے۔موجودہ حکومت کے مینڈیٹ پر سنگین سوالات موجود ہیں۔ عدلیہ کی خودمختاری مجوزہ ترمیم سے متاثر ہو گی۔ ہائی کورٹ کے ججوں کی منتقلی کا قانون بھی انہیں دباؤ میں لانے کے کام آئے گا جب کہ مجوزہ ترمیم شہریوں کے بنیادی حقوق کے تحفظ کو کمزور کرے گی۔
بشریٰ بی بی کوعدالت سےبڑاریلیف مل گیا
دسمبر 21, 2024سندھ حکومت کاملازمین کیلئے احسن اقدام
دسمبر 21, 2024
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
آئی ایم ایف کےایگزیکٹوبورڈ کااگست تک کاکیلنڈرجاری
اگست 19, 2024 -
دوسراٹیسٹ:انگلینڈکیخلاف قومی ٹیم 366پرڈھیر
اکتوبر 16, 2024
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔