مودی کوپتاچل گیایہ مذاق اورکھیل نہیں پاکستان اپنادفاع کرناجانتاہے ،صدرمملکت

صدرمملکت آصف علی زرداری نےکہاہےکہ مو دی کوپتاچل گیایہ مذاق اورکھیل نہیں پاکستان اپنادفاع کرناجانتاہے۔
بینظیرکی 18ویں برسی کےموقع پرگڑھی خدابخش میں خطاب کرتےہوئے صدر مملکت آصف علی زرداری کاکہناتھاکہ ہم نےفوج کاایساچیف بنایاجس نےبھارت کومنہ توڑجواب دیا،مودی کوپتاچل گیاہےکہ پاکستان اپنادفاع کرناجانتاہے،اللہ نےہمیں موقع دیاکہ ملک کوفوج کابہترین چیف دیاہے،مودی کوپتاچل گیایہ مذاق اورکھیل نہیں پاکستان اپنادفاع کرناجانتاہے،مودی شکرکرےدنیانےاس کالحاظ کیاورنہ اسکےسارےجہازگراتے۔
اُن کامزیدکہناتھاکہ کسی نےملک کی طرف بری نگاہ سےدیکھاتویادرکھنایہاں پیپلزپارٹی ہے،ملک کےلئےہم اپنی جانوں کی قربانی دینےکوتیارہیں،مودی،روٹی اورگولی کی باتیں کرناچھوڑدے،ہم گولیاں ماریں گے،ہم نےفوج کاایساچیف بنایاجس نےبھارت کومنہ توڑجواب دیا،مودی 4دن تک اپنی ٹانگوں پرکھڑانہ ہوسکا،ہم سےجنگ نہ کرسکا،خودکو10گنابڑاملک کہتےہولیکن وہ دل گردہ کہاں سےلاؤ گےجوہمارےچیف کاہے۔















