مودی کےحالیہ اشتعال انگیزبیان پرپاکستان کاسخت ردعمل

0
16

ترجمان دفترخارجہ شفقت علی خان نےبھارتی وزریراعظم نریندرمودی کےحالیہ اشتعال انگیزبیان پر ردعمل دیتےہوئےبھارتی گجرات میں مودی کےبیان کوانتخابی مہم کا تھیٹر قرار دے دیا۔
اسلام آباد میں نیوزبریفنگ کےدوران ترجمان دفترخارجہ شفقت علی خان کا کہنا تھا کہ مودی کےنفرت انگیزبیانات خطرناک رجحان ہیں،بھارتی وزیراعظم کابیان یواین چارٹرکی سنگین خلاف ورزی ہے،پاکستان اپنی سالمیت اورخودمختاری کیلئے کسی بھی خطرےکامقابلہ کرےگا،عالمی برادری کوبھارت کی بیان بازی کانوٹس لیناچاہیے۔
ترجمان دفترخارجہ کامزیدکہناتھاکہ بھارت کی بیان بازی سےخطےکےامن واستحکام کونقصان پہنچتا ہے، مودی کےبیان کامقصدکشمیرمیں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں سےتوجہ ہٹاناہے،ہندوستان کو اپنے ملک کےاندرانتہاپسندی پر غورکرناچاہیے،پاکستان خودمختاراورباہمی احترام کےتحت امن کےلئےپرعزم ہے۔

Leave a reply