موسمیاتی ایمرجنسی کاپاکستان کوسامناہے،حکومت نےبھی اس پرتوجہ نہیں دی،جسٹس منصورعلی شاہ

0
5

جسٹس منصورعلی شاہ نےکہاہےکہ موسمیاتی ایمرجنسی کاپاکستان کوسامناہے،حکومت نےبھی اس پرتوجہ نہیں دی۔
جسٹس منصورعلی شاہ کالاہورمیں ایک تقریب سےخطاب کرتےہوئےکہناتھاکہ پاکستان کوموسمیاتی تبدیلی جیسےچیلنج کاسامناہے،کلائمیٹ ایمرجنسی کےتحت تیزی سےکام کرنےکی ضرورت ہے،7سال سے ماحولیاتی آلودگی کےحوالےسےکوئی کام نہیں ہوا،موسمیاتی ایمرجنسی کاپاکستان کوسامناہے،عدالتوں نےہمیشہ موسمیاتی ایمرجنسی کےکیسزکوسنجیدہ لیا۔
جسٹس منصورعلی شاہ کامزیدکہناتھاکہ پاکستان دنیاکاآٹھواں بڑاملک ہے جو موسمیاتی تبدیلیوں سے متاثرہے،90کی دہائی میں انڈسٹریز کو بند کرنے سے لیکردیگرعوامل پربات کی گئی،عملدرآمدکون کرےگااس پربات نہیں ہوئی،کلائمیٹ فنانس پربات ہی نہیں ہوئی،نیچرفنانس کےبغیرموسمیاتی ایمرجنسی سےلڑانہیں جاسکتا۔کیسزمیں عدالتوں نےہدایات جاری کیں لیکن گراؤنڈپرکچھ نہیں ہوا ،فوڈ سیکیورٹی ،ڈیزاسٹرمینجمنٹ،واٹرسیکیورٹی ودیگرعوامل پرغورکی ضرورت ہے ، یہ دیکھانہیں گیاریسورس ہے یانہیں،حکومت نےبھی اس پرتوجہ نہیں دی۔
اُن کاکہناتھاکہ باکومیں حکومت نےموسمیاتی تبدیلی سےنمٹنےکےلئےاچھی کوشش کی،عدالتیں سمجھتی ہیں کہ کلائمیٹ فنانس کوبنیادی حق سمجھناہوگا،ہم ٹرک کی بتی پیچھےلگےہوئےہیں،ہمیں موسمیاتی ایمرجنسی کےلئے مربوط حکمت عملی بنانا ہوگی ،نیچرفنانس پرغورکرناہوگاتاکہ آلودگی اوربائیوڈائیورسٹی پربھی کام ہوسکے،کلائمیٹ فنڈابھی تک نہیں بنایاگیاہوسکتاہےجلدبن جائے۔

Leave a reply