پی ٹی آئی سینیٹر اعجاز احمد چوہدری کا پارٹی کے 28 ویں یومِ تاسیس کے موقع پر جیل سے کھلا خط ملا

0
12

پاکستان ٹوڈے: بانی چیئرمین پی ٹی آئی قائد عمران خان ، اسیران جیل ، تحریک کے شہداء ، رہنماؤں اور کارکنان پارٹی کو 28 ویں یوم تاسیس پر خصوصی مبارک باد پیش کرتا ہوں ۔ 

تفصیلات کے مطابق انصاف کی جس تحریک کو انصاف،انسانیت اور خوداری کے نعرے کیساتھ 24 اپریل 1996 کو عمران خان نے شروع کی تھی وہ آج پورے ملک کے سیاسی،معاشی،معاشرتی نظام میں تبدیلی کا مستقل ذریعہ بن چکی ہے۔

عمران خان نے اپنے کامل یقین،انتہائی سخت محنت اور پختہ ارادے کے بدولت ہی تحریک انصاف کو اس مقام پر پہنچایا۔ لاکھوں کارکنان کی اپنے کپتان کے ویژن کیساتھ وفاداری اور اس کے لئے انکی کوششوں کا ثمر ہے کہ تحریک ملک کی سب سے بڑی مقبول ترین جماعت ہے ۔

تحریک انصاف پاکستان کو ریاست مدینہ کے سنہری اصولوں،علامہ اقبال کے تصور اور قائد اعظم محمد علی جناح کے فرامین کے عین مطابق ایک جدید اسلامی فلاحی ریاست بنانے کے لئے کوشاں ہیں۔

پی ٹی آئی کے تمام ذمہ داران و کارکنان بانی چیئرمین عمران خان کا دست بازو بنے ہوئے ہیں اور اس اہم مشن کی تکمیل میں قربانیاں پیش کر کے اپنا حصہ ڈال رہے ہیں ۔ اللہ تعالی اس اہم مقصد کے حصول میں بانی چیئرمین عمران خان اور ہمارا حامی و ناصر ہو۔

Leave a reply