معاشی میدان میں پاکستان کی ایک اوراہم ترین کامیابی

0
14

پاکستان نے1.5ارب ڈالرکےنئےقرض پروگرام کےلئےبین الاقوامی مالیت فنڈز(آئی ایم ایف)کومنالیا۔

ذرائع کےمطابق آئی ایم ایف کےمزید2وفودجلدپاکستان کادورہ کریں گے، مجموعی طورپر2.5ارب ڈالرکےقرض کیلئےالگ الگ مذاکرات ہوں گے ،بین الاقوامی فنڈز کاایک وفد24فروری سےپاکستان کادورہ کرےگا،پاکستان اورآئی ایم ایف کےدرمیان 1.5ارب ڈالرکےنئےرعایتی قرض کےلئےمذاکرات ہوں گے۔
ذرائع کاکہناہےکہ نیاقرض پروگرام موسمیاتی تبدیلیوں کےنقصانات کےتدارک کےلئےہوگا،وزیراعظم کی دبئی میں ایم ڈی آئی ایم ایف کرسٹالیناجارجیوسےحالیہ ملاقات میں بات چیت ہوئی،پاکستانی معیشت کو2سال پہلےموسمیاتی تبدیلیوں سے30ارب ڈالرکانقصان ہواتھا، نئےقرض پروگرام میں موسمیاتی تبدیلیوں کےنقصانات کم کرنےمیں مددکرےگا۔
ذرائع کےمطابق آئی ایم ایف نئےقرض پروگرام میں موسمیاتی تبدیلی کے اقدامات اوراہداف کاجائزہ لےگا،موسمیاتی تبدیلیوں کےنئےقرض پروگرام پربات چیت مارچ کےپہلےہفتےتک جاری رہنےکاامکان ہے،مارچ کےاوائل میں ہی آئی ایم ایف کاایک اقتصادی جائزہ مشن پاکستان آئےگا،7ارب ڈالرکےقرض پروگرام میں سےایک ارب ڈالرکی اگلی قسط کیلئےمذاکرات ہوں گے،آئی ایم ایف کوجولائی سےدسمبرتک کی معاشی کارکردگی پربریفنگ دی جائے گی۔

Leave a reply