
پاکستان ٹوڈے: موسمیاتی تبدیلی کے اثرات۔۔۔ ایک سال میں شدید گرمی کے 26 دن کا اضافہ ریکارڈ۔
تفصیلات کے مطابق ریڈ کراس، ریڈ کریسنٹ کلائمیٹ سینٹر، ورلڈ ویدر ایٹریبیوشن نیٹ ورک اور غیر منافع بخش تحقیقی تنظیم کلائمیٹ سینٹرل نے موسمیاتی تبدیلی سے متعلق رپورٹ شائع کر دی۔ رپورٹ کے مطابق دنیا نے گزشتہ 12 ماہ کے دوران موسمیاتی تبدیلی کی وجہ سے شدید گرمی کے اوسطاً 26 اضافی دن کا تجربہ کیا۔
رپورٹ میں دنیا بھرمیں موسمی شدت میں اضافے ، گلوبل وارمنگ کے کردار کی نشاندہی کی گئی ہے۔اس تحقیق کیلئے سائنسی ماہرین نے 1991 سے 2020 کا دورانیہ استعمال کیا، تاکہ اس بات کا تعین کیا جاسکے کہ اس مدت کے دوران ہر ملک کیلئے 10 فیصد کے اندر کیا درجہ حرارت شمار ہوا۔
اس کے بعد 15 مئی 2024 تک گزشتہ 12 ماہ کا جائزہ لیاگیا، تاکہ یہ معلوم کیا جاسکے کہ اس مدت کے دوران درجہ حرارت پہلے کے مقابلے میں کتنا کم یا زیادہ رہا؟ ماہرین نے نتیجہ اخذ کیا ہے کہ انسانوں کی وجہ سے ہی موسمیاتی تبدیلی میں اضافہ ہوا اور دنیا کے تقریباً تمام مقامات پر شدید گرمی میں اوسطاً 26 دن کا اضافہ ہوا۔
یورپی یونین کے موسمیاتی مانیٹر کوپرنیکس کے مطابق 2023 گرم ترین سال تھا۔ رپورٹ میں گزشتہ 12 مہینوں میں تقریباً 6.3 ارب افراد (عالمی آبادی کا تقریباً 80 فیصد) نے کم از کم 31 شدید گرمی کے دنوں کا تجربہ کیا۔ مجموعی طور پر انٹارکٹیکا کے علاوہ ہر براعظم کے 90 مختلف ممالک میں 76 شدید گرمی کی لہریں ریکارڈ کی گئیں اور سب سے زیادہ متاثرہ ممالک میں سے 5 لاطینی امریکا کی ریاستیں ہیں۔
اسموگ تدارک کاکیس:عدالت نےڈائریکٹرماحولیات کوطلب کرلیا
جولائی 1, 2025یااللہ خیر!ژوب اورملحقہ علاقوں میں زلزلےکےجھٹکے
جون 30, 2025
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی وزیراعظم سےملاقات ،اعلامیہ جاری
فروری 20, 2025 -
یااللہ خیر!پنجاب کےمختلف شہروں میں زلزلےکےجھٹکے
جولائی 1, 2025
اہم خبریں
سائنس/فیچر
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔