موسمیاتی تغیر کیخلاف پودوں کو بہتر بنانے کے اقدامات جاری

0
66

(پاکستان ٹوڈے) سائنسدانوں نے موسمیاتی تغیر سے لڑنے کے ارادے سے پودوں کی صلاحیتوں کو بڑھانے کیلئے مصنوعی ذہانت کی مدد سے نئے طریقہ کار ڈھونڈنے شروع کر دیے۔

تفصیلات کے مطابق امریکی شہر سان ڈیاگو میں قائم سالک انسٹیٹیوٹ کی محققین کی ٹیم نے ایک تحقیق میں پودوں کے جڑوں کی کاربن کشید کرنے کی صلاحیت کو بڑھانے پر کام کیا ہے۔ٹیم کی جانب سے استعمال کیے جانیوالے SLEAP نامی مصنوعی ذہانت کے آلے کو در اصل جانوروں کی حرکات دیکھنے کیلئے بنایا گیا اور بعد ازاں سالک فیلو ٹالمو پریرا اور پروفیسر ولف گینگ بش نے اس کو پودوں کی جڑوں کے تجزیے کیلئے ڈھال لیا۔

تازہ ترین تحقیق پلانٹ فینومکس میں شائع ہوئی ہے، جس میں مصنوعی ذہانت کے آلے کے نئے پروٹوکول کو پیش کیا گیا ہے،جس سے جڑوں کی خصوصیات کی درستی کے ساتھ پیمائش کی جن کا دیکھا جانا پہلے مشکل تھا۔ ماہرین کا کا کہناہے کہ وہ صرف شعبوں کا اشتراک نہیں کر رہے ،بلکہ وہ ان کو بڑھا کر ایسے چیز بنا رہے ہیں، جو ان کے انفرادی اشتراک سے آگے بڑھ جائے گی۔

جیسے سلیپ روٹس کی مدد سے سائنسدانوں نے جڑوں کے نظام کی نشاندہی اپنے اے آئی ماڈل سے10 گُنا تیز کی ہے،ٹیم نے اس طریقہ کار کو متعدد پودوں پر کامیابی کے ساتھ آزمایا ہے، جن میں سویا بین، چاول اور کینولا جیسی اہم فصلیں شامل ہیں۔

Leave a reply