موسم کب تبدیل ہو گا؟سردی کب آئے گی؟موسمیاتی پیشگوئی

موسم کب تبدیل ہو گا؟سردی کب آئے گی؟محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کر دی۔
محکمہ موسمیات کاکہناہے کہ 4اکتوبر کو بارش کا ایک سپیل ملک میں داخل ہوگا،جس کے زیراثر4سے 7اکتوبر تک ہلکی بارش متوقع ہے،یہ بارش پری ونٹر سیزن کی ہوگی، بارش کے اس سپیل سے گرمی کا زور ٹوٹ جائے گا،تاہم موسم سرما کاآغاز اکتوبر کے آخری ہفتے سے ہوگا۔
دوسری جانب پی ڈی ایم اےنےپنجاب بھرمیں بارشوں کاالرٹ جاری کردیا، جس میں آج رات سے 7اکتوبر تک پنجاب کےبیشتراضلاع میں بارشوں کی پیشگوئی کی گئی ہے۔
ترجمان پی ڈی ایم اےکےمطابق بالائی علاقوں میں بارشوں کےباعث پانی کےبہاؤمیں اضافےکاخدشہ ہے، مغربی ہوائیں صوبےکےبالائی علاقوں میں داخل ہوچکی ہیں۔
پی ڈی ایم اےکی جانب سےلاہور،راولپنڈی،مری،گلیات ،اٹک،چکوال اورجہلم میں بارش بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے،منڈی بہاؤالدین ،گجرات،گوجرانوالہ،حافظ آباد، وزیرآباد اور سیالکوٹ میں بھی بارش کاامکان ظاہرکیا گیاہے ،نارووال، میانوالی، خوشاب، سرگودھا،جھنگ،ننکانہ صاحب اورٹوبہ میں بارش متوقع ہے۔
پی ڈی ایم اےکےمطابق ڈی جی خان،بھکر،لیہ،بہاولپور،بہاؤلنگر،راجن پور اور رحیم یارخان میں بھی بارش کاامکان ہے۔
ڈی جی پی ڈی ایم اےعرفان علی کاٹھیانےکہاہےکہ مری،گلیات اورراولپنڈی میں بارشوں سےندی نالوں کے بہاؤمیں اضافےکاامکان ہے۔
پی ڈی ایم اےنےپنجاب بھرکےکمشنرزاورڈپٹی کمشنرزکوالرٹ جاری کردیا۔