موسیقار اے حمید کو بچھڑے 33 برس بیت گئے

0
92

پاکستان ٹوڈے: بے شمار سپر ہٹ گیتوں کےموسیقار اے حمید کو بچھڑے 33 برس بیت گئے۔

تفصیلات کے مطابق دلوں کو چھو جانے والی ان کی بنائی دھنیں آج بھی باذوق موسیقی سننے والوں میں مقبول ہیں۔ ان کا اصل نام شیخ عبدالحمید تھا۔انہوں نے 1957 میں لالی وڈ کی فلم ’’انجام‘‘ سےاپنے فنی کیرئیر کا آغاز کیا اور فلم انڈسٹری کو کئی سپرہٹ گیت دئیے۔

فلم’’ توبہ‘‘ کی قوالی کا شمار سپر ہٹ قوالیوں میں ہوا، جبکہ سہیلی، رات کے راہی، یہ امن، سوہنی مہینوال اور آواز جیسی درجنوں فلموں کیلئے اے حمید کے تیار کردہ گیت آج بھی سننے والوں کو مسحور کر دیتے ہیں۔

خصوصاً ایک گیت تیری الفت میں صنم دل نے بہت درد سہے، نے بہت مقبولیت حاصل کی۔ منفرد موسیقار اے حمید کا انتقال 20 مئی 1991 کو راولپنڈی میں ہوا ،تاہم ان کے گیت آج بھی لوگوں کے دلوں میں زندہ ہیں

Leave a reply