موسیقار ذوالفقار علی عطرےدل کادورہ پڑنےسےچل بسے

0
28

صدارتی ایوارڈ یافتہ موسیقار ذوالفقار علی عطرےدل کادورہ پڑنےسےچل بسے۔ مرحوم کےانتقال پرشوبزانڈسٹری میں گہرے رنج و غم کا اظہار کیا جا رہا ہے۔
مرحوم نےموسیقی کے میدان میں نمایاں خدمات سرانجام دیں اور اپنے کیریئر کے دوران 50 سے زائد فلموں کے گانوں کی موسیقی ترتیب دی۔ذوالفقار علی عطرے نے پاکستانی میوزک انڈسٹری میں ایک نمایاں مقام حاصل کیا۔

بہترین خدمات پرذوالفقار علی عطرے کو 2024ء میں پرائیڈ آف پرفارمنس ایوارڈ سے بھی نوازا گیا تھا۔ان کی بطور میوزک ڈائریکٹر آخری فلم ’ویلکم پنجاب‘ تھی جس کی شوٹنگ اس وقت جاری ہے۔
مرحوم کی نمازجنازہ آج دوپہر ایک بجے ان کی رہائش گاہ 304 خیبر بلاک، اقبال ٹاؤن میں  ادا کی گئی۔

Leave a reply