مون سون بارشوں کاآٹھواں سپیل،وزیراعلیٰ مریم نوازکاالرٹ جاری

0
1

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازنےمون سون بارشوں کےممکنہ آٹھویں سپیل کےپیش نظرالرٹ جاری کردیا۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازنےلاہور،راولپنڈی ،ملتان سمیت 8اضلاع میں پیشگی اقدامات کاحکم دےدیا جبکہ مریم نوازنے تمام کمشنرزاور ڈپٹی کمشنرزکوہائی الرٹ رہنےکی ہدایت بھی کی۔انہوں نےپی ڈی ایم اے کو الرٹ رہنےاورایس اوپیزپرمکمل عملدرآمدیقینی بنانےکی ہدایت کی۔
وزیراعلیٰ مریم نوازنےحکم دیاکہ متاثرہ علاقوں میں آبادی کےانخلاکیلئے مساجد اورلاؤڈسپیکرپراعلانات کروائےجائیں،انہوں نےہدایت کی کہ عوام کوایس ایم ایس الرٹس کےذریعےبھی آگاہ کیاجائے۔مریم نواز نے متاثرہ علاقوں میں کلینک آن ویل اورفیلڈہسپتال قائم کرنےکاحکم بھی دیا۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازکاکہناتھاکہ متاثرہ علاقوں میں مویشیوں کی ویکسی نیشن اورعلاج کی سہولت فراہم کی جائے۔
وزیراعلیٰ مریم نوازنےہدایت کی کہ دریائےجہلم،چناب،راوی اورستلج کےاطراف خصوصی انتظامات کیے جائیں۔اورحکم دیاکہ مال مویشیوں کی بروقت منتقلی کیلئےپیشگی اقدامات کیےجائیں۔

Leave a reply